پاکستان
04 اپریل ، 2015

2015کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر ہے ،احسن اقبال

2015کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر ہے ،احسن اقبال

کراچی.......وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دو ہزار پندرہ کا پاکستان دو ہزار تیرہ کے پاکستان سے بہتر ہے ۔ملکی معیشت اور امن و امان میں بہتری آرہی ہے ۔چینی صدر کی آمد کے بعد دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر دستخط ہوں گے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں منگلااور تربیلا ڈیم کے بعد کوئی ڈیم نہیں بنا نہ ہی تھرکول کے وسائل کو 67 سال سے استعمال کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ داسو اور دیامر ڈیم کے منصوبوں پر کام جاری ہےجبکہ تھرکول کے منصوبے پربھی کام کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کی آمد کے بعد دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر دستخط ہوں گے اسکے علاوہ چینی صدر سےگوادر میں نیا ہوائی اڈا بنانے پربھی بات ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :