پاکستان
05 اپریل ، 2015

خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری، 3دہشتگرد ہلاک، 5زخمی

خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی  بمباری، 3دہشتگرد ہلاک، 5زخمی

خیبر ایجنسی........خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے تین دہشت گرد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں ۔کارروائی میں دہشت گردوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے دوہی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔ بمباری میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔

مزید خبریں :