05 اپریل ، 2015
لسبیلہ ...........کراچی سے 280 کلو میٹر دور بلوچستان کے علاقے لسبیلہ مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع ہندوؤں کی مقدس دیوی ہنگلاج ماتا کا سالانہ تین روزہ میلہ آج سے شروع ہوگیا۔ہنگلاج ماتا کے تین روزہ میلے میں شرکت کےلئے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کےعلاوہ ہندوستان، بنگلادیش، سنگاپور، بنکاک، تھائی لینڈ اور دیگرممالک سے ہزاروں ہندو یاتری اپنے اہل خانہ سمیت قافلےکی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئےہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں کی رہائش اور کھانے کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ آج صبح تھرپارکر سے بلوچستان جانے والی ہندو زائرین کی جس بس کو حادثہ پیش آیا وہ بھی ہنگلاج ماتا کے میلے میں شرکت کیلیے جارہی تھی۔ اس حادثے میں 20 زائرین زخمی ہوگئے تھے۔