05 اپریل ، 2015
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے سے بے روزگاری ختم کرنے اور ہنر مند افراد کو خوشحال زندگی فراہم کرنے کے لیے مشرق وسطی کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا پروگرام بنایا ہے ، شہباز شریف نے کہا ہےکہ قطر ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ اور دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کی صورت میں مشرق وسطی میں لاکھوں نوکریاں دستیاب ہیں جہاں پنجاب کے ہنر مند افراد کو بھیجا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے بے روزگار ختم کرنے کی ٹھان لی،روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے خلیجی ملکوں پر نظر گاڑھ لی،قطر کا ورلڈکپ فٹبال 2018 اور دبئی کی ایکسپو دو ہزار بیس، لاکھوں نوکریوں کے ساتھ پاکستان کی منتظر ہےاور پنجاب حکومت نے ہنرمند افراد کو خلیجی ممالک بھیجنے کا پروگرام بنالیا ہے جبکہ صوبائی وزیر محنت کو اسٹیرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سول سیکریٹریٹ لاہورمیں ویڈیولنک کے ذریعےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ موجودمواقع سے فائدہ اٹھا کر روزگار کے لاکھوں مواقعے پیدا کیے جاسکتے ہیں،انہوں نےہدایت کی کہ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےمعیاری ہنرمندفورس کی تیاری پرخصوصی توجہ دی جائے اورمتعلقہ ادارے بیرون ملک سفارتخانوں سے رابطہ کر کے ہنر مند فورس کی حقیقی ڈیمانڈ کے بارے میں معلومات حاصل کریں،شہبازشریف نےصوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اورکہاکہ کمیٹی خلیجی ممالک میں ہنر مند افرادی قوت بھجوانے کے حوالے سے سفارشات تیارکرے گی۔