پاکستان
05 اپریل ، 2015

پارلیمنٹ آنے پرتحریک انصاف کو خوش آمدیدکہوں گا،خورشید شاہ

پارلیمنٹ آنے پرتحریک انصاف کو  خوش آمدیدکہوں گا،خورشید شاہ

سکھر.......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ آنے پر خوش آمدید کہوں گا،پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہونے دئیے، یہ پی پی کا وژن تھا۔خورشید شاہ نے سکھرمیں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ظہرانہ دیا، اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پھرساری اسلامی دنیا میں انتشار پھیل چکا ہے۔ پاکستان کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ خورشید شاہ کے مطابق یمن کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ حکومت خود فیصلے نہ کرے، یہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے دے۔

مزید خبریں :