05 اپریل ، 2015
بارسلونا.....شفقت علی رضا......پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم اور شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اورکہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست پر بھی انمٹ نقوش چھوڑے ہیں،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لئے جودن رات کوششیں کیں ان کی بدولت آج ہم دنیا میں ایٹمی طاقت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ۔ بھٹو شہید ان کا خاندان اور پیپلز پارٹی قربانیوں کا دوسرا نام ہے ۔مقررین نے کہا کہ 4اپریل کو پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کا نہیں بلکہ جمہوریت کا جنازہ اٹھایا گیا تھا،کشمیری راہنماوں نے کہا کہ آج اگر ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا۔ پیپلز پارٹی اسپین کے صدر عمر فاروق رانجھا ، چیف آرگنائزر حافظ عبدالرزاق صادق، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین امجد فاروق تارڑ ، طارق جمال گجر ، سجاد انور ،نوید نبی ، راجہ شعیب ستی ،مسلم لیگ ن اسپین کے جنرل سیکرٹری ایاز عباسی ، میاں عمران ساجد ،عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری ،شاہد لطیف گجر ،چوہدری گلریز بوگا ،اکرم گجر ،راجہ مختار سونی ،رضوان کاظمی ،ڈاکٹر قمر احسان ،ممتاز منیر ، اظہر عباس ،حق نواز چوہدری اور دوسرے معززین نے برسی کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اختتام پر ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کے اہل خانہ کے دوسرے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعاء کی گئی۔