پاکستان
06 مئی ، 2012

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے، وزیر دفاع

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے، وزیر دفاع

لاہور… وزیردفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے معاملے پر پیپلز پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے، وزیراعظم کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپیل کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں احمد مختار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپیل کا حق حاصل ہے اور سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے اور وزیراعظم کو استعفے کے لیے نہیں کہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہجمہوری نظام کو چلنا چاہیے، اسمیں ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈرون حملے مل کر کرنے کیلئے امریکا سے کہا مگر امریکا نہیں مانا۔ احمد مختار نے کہا کہ نیٹوکنٹینرزکوراستہ نہیں دیاگیاتوعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ سیاچن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسوقت سیاچن کے مسئلے کو حل کرنا مشکل ہے۔

مزید خبریں :