پاکستان
09 اپریل ، 2015

کراچی میں خوف کا خاتمہ حکومت نے کیا، وزیر اطلاعات

کراچی میں خوف کا خاتمہ حکومت نے کیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد........وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل مینڈیٹ دے کر کراچی میں خوف کی فضا کا خاتمہ کیا،عمران خان اب حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ پڑھنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں خوف کی فضا کا خاتمہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل مینڈیٹ دے کر کیا،وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں امن کی خاطر سیکورٹی اداروں کومکمل اختیار دیا، عمران خان اب حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ پڑھنے پہنچ گئے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ کراچی کا امن واپس لانا موجودہ حکومت کا عزم ہے۔

مزید خبریں :