پاکستان
09 اپریل ، 2015

فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 4روپے42پیسے سستی

  فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 4روپے42پیسے سستی

اسلام آباد ........ نیپرا نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 4روپے42پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے اسلام آباد میں سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی ۔ نیپراکوبتایاگیاکہ فروری کے مہینے میں کل 5ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی ۔ فروری کیلئے فی یونٹ فیول چارجز 8روپے99پیسے مقرر تھے جبکہ یہ 4روپے57پیسے رہے۔اب فی یونٹ 4روپے42پیسے کاریلیف عوام کومنتقل کیاجائےگا، یہ ریلیف کے الیکٹرک کےسوا ملک بھرکےصارفین کوملےگا۔کے الیکٹرک کی فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ ہوناابھی باقی ہے۔ چیئرمین نیپرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ طارق سدو زوئی کاکہناتھاکہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔

مزید خبریں :