10 اپریل ، 2015
سرگودھا .........سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن کے دوران 1000سے زائد تجاوزات گرادی گئیں ۔اس دوران مزاحمت پرمارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین سمیت 10تاجروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز نماز فجر کے بعد کیا گیا ۔ٹی ایم اے کا عملہ بلڈوزر،کرین ، ٹریکٹرٹرالیوں کے ہمراہ شہر کے اہم بازاروں میں پہنچ گیا ۔انتظامی افسران اور پولیس کی بھاری نفری بھی اُن کے ہمراہ تھی ۔آپریشن کا آغازچوک بلاک 12سے کیا گیا۔اس دوران 1000سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداللہ خرم نیازی کے مطابق مزاحمت پر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین زاہد کمبوہ سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔