10 اپریل ، 2015
لاہور......... ماضی کے لیجنڈ شاعر اور ادیب منیر نیازی کے چاہنے والوں نے لاہور میں ان کی سالگرہ منائی،کیک کاٹا،ان کی نظمیں پڑھیں اور ان کے لئے نظمیں بھی گائیں ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب کی صدارت فخر زمان نے کی۔مقررین میں ڈاکٹر صغریٰ صدف، صوفیہ بیدار،نرما وحید،سعد اللہ شاہ اور دیگر نے منیر نیازی کی یادوں کو شرکاء کے ساتھ تازہ کیا۔اس موقع پر منیر نیازی مرحوم کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔منیر نیازی کے چاہنے والوں نے ان سے اپنی محبت کا اظہار نظموں کی صورت میں کیا ۔ تقریب میں منیر نیازی کی88 ویں سالگرہ کا کیٹ بھی کاٹا گیا۔