پاکستان
10 اپریل ، 2015

سابق صدرپرویزمشرف کو ایک دن کیلئے حاضری سےاستثنیٰ مل گیا

سابق صدرپرویزمشرف کو ایک دن کیلئے حاضری سےاستثنیٰ مل گیا

اسلام آباد.........سابق صدر پرویز مشرف کو ججز نظربندی کیس میں ایک دن کیلیےحاضری سے استثنیٰ مل گیا۔اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی ۔پرویز مشرف کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس کے مطابق پرویز مشرف کو کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔مقدمے کی مزید سماعت 24 اپریل کو ہو گی۔

مزید خبریں :