پاکستان
06 مئی ، 2012

یوسف رضا گیلانی کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے،شاہ محمود قریشی

یوسف رضا گیلانی کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد … تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے، قوم عدلیہ سے یکجہتی کیلئے کھڑی ہے، عوام کا سمندر حکمرانوں کو کہہ رہا ہے کہ اسمبلی چھوڑ کر باہر نکلو۔ اسلام آباد میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم عدلیہ سے یکجہتی کیلئے کھڑی ہے، ظالم عدلیہ کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ گیلانی تیری رخصتی کا وقت قریب ہے،گیلانی جی جانے دو اس قوم کو جینے دو، عوا م کا سمندر کہہ رہا ہے کہ حکمرانوں اسمبلی چھوڑ کر باہر نکلو۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ گیلانی صاحب ایک جانب دعویٰ کرتے ہیں کہ عدلیہ کا بڑا احترام کرتا ہوں دوسری جانب وہ کنونشن سینٹر میں عدلیہ کے خلاف نعرے لگواتے ہیں۔

مزید خبریں :