14 اپریل ، 2015
نیویارک........امریکا میں پچاس برس بعد ماں کو اپنی بیٹی مل گئی ۔پانچ دہائی قبل خاتون کو بتایا گیا تھا کہ انہوں نے جس لڑکی کو جنم دیا ہے وہ مر چکی ہے۔امریکی ریاست میسوری کی 76 سال کی زیلے جیکسن کو ان کے پوتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعےڈھونڈ نکالا۔ اپنی بیٹی میلانی کو پا کر زیلے جیک سن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ زیلے جیک سن نے سنہ 1965 میں سینٹ لوئیس کے ایک اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا تھا،بیٹی کی پیدائش کے تین گھنٹے بعد نرس نے انہیں آکر بتایا تھاکہ ان کی بیٹی پیدا ہوتے ہی مر گئی۔ زیلے بھی یہ بات نہیں جانتی کہ آخر نرس نے ایسا کیوں کہا تھا۔