07 مئی ، 2012
کراچی … لیاری سے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا لیاری کی صورتحال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر لیاری میں ہونے والے آپریشن کی عدالتی تحقیقات کرا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نبیل گبول کی جانب سے بھیجے گئے خط میں صدر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیاری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور آپریشن میں جاں بحق ہونیو الے افراد کا تعین کیا جائے کہ کون پولیس اور کون شرپسندوں کی گولی کا شکار ہوا ۔نبیل گبول نے خط میں مزید لکھا ہے کہ لیاری آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لیے دس لاکھ اور زخمی ہونے والوں کے لیے پانچ لاکھ روپے حکومتی امداد دی جائے ۔