16 اپریل ، 2015
کراچی......میڈم جونکو اُووچی کی طرف سےجاپان معلوماتی اورثقافتی مرکز میں ’’فوروشیکی‘‘(کپڑے کو روایتی طورپر تہہ کرنے کاجاپانی انداز)کےعملی مظاہرے کا اہتمام کیاگیا،میڈم کراچی میںمقیم جاپان کے قونصل جنرل کی اہلیہ ہیں۔اس ثقافتی تقریب میں ’’ایکے بانا‘‘ (پھولوں کو سجانے کاجاپانی فن)کے چاروں گروپس نے شرکت کی،جن میں ایکے باناانٹرنیشنل کراچی چیپٹر،ایکے نوبو اسٹڈی گروپ،اوہارا اسٹڈی گروپ اورسوگیت سو اسٹڈی گروپ نے شرکت کی۔’’فوروشیکی‘‘ کپڑے کا ایک چوکور ٹکڑا ہوتاہے۔یہ صدیوں جاپان میں ایک تھیلے اوراہم چیزوں کو لے جانے اورسنبھال کررکھنے کی غرض سے استعمال ہوتاہے۔جیسے آپ چاہیں،کسی بھی شکل کی چیزوں کو لانے اورلے جانے میں آسانی پیداکرتاہے۔’’فوروشیکی‘‘ مہذب انداز میں تحائف دینے کے لیے بھی استعمال کیاجاتاہے۔’’فوروشیکی‘‘ کپڑے میں بہت سے نمونوں کی اقسام ہوتی ہیں،جیسے روایتی انداز میں کپڑے پرطبع شدہ فطرت کا کوئی پہلویاپھرجدید اظہار پسندیدگی کاکوئی عمدہ نمونہ۔یہ کپڑاعام طورپر کاٹن،سلک،پولیسٹراوردیگر اقسام کاہوتاہے،اس کے مختلف ناپ ہوتے ہیں۔کچھ ان کو اسکارف کے طورپر استعمال کرتے ہیں اورکچھ دیگر استعمال میں لاتے ہیں جیسے میز پر بچھایاجانے والا دسترخوان ہوتاہے۔میڈم اُووچی نے مختلف مواقع پر’’ فوروشیکی‘‘ یعنی کپڑاتہہ کرنے کے اس فن کو مختلف انداز اور ناپ میں مختلف رنگوں اورکپڑوں کی اقسام کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔میڈم اُووچی نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایاکہ کہ اس کپڑے سے کیسے کتاب،ڈبہ ،بوتل،گینداورپھول وغیرہ بنائے جاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کیسے تھیلااورٹشو پیپر رکھنے والا ڈبہ ’’فوروشیکی‘‘ کے ساتھ کیسے بنایاجاتاہے،یہ مظاہرہ بھی کرکےدکھایا۔تمام شرکااس ثقافتی تقریب سے لطف اندوز ہوئےاورانہوں نے اتنااچھا عملی مظاہرہ کرنے پر میڈم اُووچی سے مخلصانہ تشکرکااظہار کیا،جسکی وجہ سے وہ اس شاندار اور’’فوروشیکی‘‘ کی فنکارانہ ثقافت کے متعلق سیکھنے کے قابل ہوسکے۔