پاکستان
07 مئی ، 2012

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس : سپریم کورٹ میں ججز کے تقرر کا معاملہ موٴخر

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس : سپریم کورٹ میں ججز کے تقرر کا معاملہ موٴخر

اسلام آباد … سپریم کورٹ میں 2ایڈہاک اور ایک ایڈیشنل جج کے تقرر کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس تک موٴخر کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں 8 ججز کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا۔ اجلاس سپریم کورٹ میں ایک ایڈیشنل اور 2ایڈہاک ججز کے تقررکے معاملے پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا اور یہ معاملہ آئندہ اجلاس تک موٴخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ججز کے تقرر کیلئے 4سیشن ججز سمیت 8 وکلاء کے ناموں پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے 8 ناموں پر اتفاق کرتے ہوئے 3سیشن ججز اور 5 وکلاء کو جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ میں مستقل آسامی پُر کی جائے اور وزیراعظم کی اپیل آنے کے بعد ایڈہاک ججز کا معاملہ دیکھا جائے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کی تقرری کا طریقہ آئین میں موجود ہے، مخالفت کرنے والوں کو آئین میں ترمیم کرانی چاہئے۔

مزید خبریں :