پاکستان
07 مئی ، 2012

کراچی سے گرفتار افراد کے نام لاپتہ افراد میں شامل ہیں، وائس فار بلوچ

کراچی سے گرفتار افراد کے نام لاپتہ افراد میں شامل ہیں، وائس فار بلوچ

کوئٹہ … وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کراچی میں گرفتار بی ایل اے کے 3 کارکنوں کی گرفتاری کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے نام سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ کرائے گئے لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ ترجمان وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی ڈی کی جانب سے پیش کئے گئے افراد بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا ہیں، ترجمان نے بی ایل اے کے 3 کارکنوں کی گرفتاری ڈرامائی قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ان لاپتا افراد کے اہلخانہ نے پہلے ہی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں 60 لاپتا افراد کے کیس رجسٹرڈ کرائے، ان کے نام بھی اس میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :