24 اپریل ، 2015
میرپور، ڈھاکا.......پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 142رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 141رنز اسکور کیے۔ احمد شہزاد 17 رنز بنا کر بنگلا دیش کے تسکین احمد کی بال پر مشرفی مرتضیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد شاہد آفریدی 12رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر وکٹ کیپر مشفق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پھر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے مختار احمد 37رنز بنا کر عرفات سنی کی بال پر مشفق الرحیم کے ہاتھوں اسٹمپ ہوئے جبکہ محمد حفیظ بھی 26رنز اسکور کر کے مستفیض الرحمان کی گیندپر ایل بی ڈبلیوہوکر پویلین پہنچے۔ حارث سہیل 30 اور سہیل تنویر 8رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے پیس بالرمستفیض الرحمان نے 20رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔