کھیل
24 اپریل ، 2015

بنگلہ دیش نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہرادیا

بنگلہ دیش نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہرادیا

یر پور،ڈھاکا........بنگلادیشن نےپاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میںسات وکٹوں سے شکست دیدی،واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی پہلی شکست ہے۔میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹائیگرز کو جیت کے لیے 142جیسامعمولی ہدف دیا، جس کے بعد پاکستان کے بولرز نے بھی ویسی بولنگ نہ کی جس کی کہ صورتحال کے مطابق ضرورت تھی۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 57اور شبیررحمٰن51کی شاندار رفاقت نے ٹائیگرز کو جیت سے ہمکنار کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا دونوں بیٹسمینوں نے 105رنز کی شراکت قائم کی اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔بنگلہ دیش نے سترہویں اوورکی دوسری گیند پر صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرادیا۔پاکستان کی جانب سے عمر گل اور وہاب ریاض ہی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔بنگلہ دیش کے شبیر رحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :