کھیل
25 اپریل ، 2015

سینٹ جارج ٹیسٹ چوتھا دن: ویسٹ انڈیز کے 2وکٹ پر 202رنز

سینٹ جارج ٹیسٹ چوتھا دن: ویسٹ انڈیز کے 2وکٹ پر 202رنز

سینٹ جارج.........ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سینٹ جارج، گرینڈا میں جاری ہے ۔میچ میں آج چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک 75اوورز کے کھیل میں ویسٹ انڈیز نےاپنی دوسری اننگ میں 202رنز اسکور کرلیے ہیں اور اسکے2کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں، ٹیم کی جانب سے کریگ براتھویٹ نے 101رنز ناٹ آئوٹ اور ڈیرن براو کے 69رنز نمایاں ہیں، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 373رنز6وکٹ پر کیا ، تو ان کی پوری ٹیم 464رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور کالی اندھی ٹیم کی جانب سے دیوندرہ بیشو نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :