دنیا
25 اپریل ، 2015

کراچی ضمنی الیکشن ہار کے بھی ہم سرخرو ہو گئے،پی ٹی آئی اوورسیز

کراچی ضمنی الیکشن ہار کے بھی ہم سرخرو ہو گئے،پی ٹی آئی اوورسیز

پیرس .....رضا چوہدری.......کراچی کے حلقہ این اے 246 میں الیکشن میں پی ٹی آئی ہار کے بھی سرخرو ہو گئ، ورکرز اور اوورسیز پاکستانی کو قطعاً کوئی مایوسی نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنل کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف نے یوم تاتیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اورسیز پاکستانی عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں وہ نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے جسمیں انصاف تعلیم اورروزگارکی فراہمی کے یکساں مواقع میسر ہوں اور ملک سےبھوک افلاس کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی یا پاکستان میں پی ٹی آئی کے ورکرز کو کوئی مایوسی و نا امیدی نہیں ہوئی بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں جس جرات و بہادری سے الیکشن میں مقابلے میں سامنا کیا وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔پی ٹی آئی نے تن تنہا مخالف قوتوں کو چیلنج کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اور ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو نہ صرف پاکستان کے ہر کونے میں بلکہ اوورسیز کی میں بھی مقبول ترین ہے۔عمران خان ہی پاکستان کے وہ لیڈر ہیں جو دیوانہ وار ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے جس بہادری اور محنت سے الیکشن میں مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس کو پرامن طریقے سے الیکشن کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اہلِ کراچی کو جلد امن قائم کرنے کی نوید سنائیں گے ۔انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ جماعت اسلامی کے ساتھ آئندہ اتحاد کے بارے میں غور کیا جائے۔

مزید خبریں :