دنیا
25 اپریل ، 2015

اورسیز پاکستانی عمران خان کے شانہ نشانہ ہیں، پی ٹی آئی فرانس

اورسیز پاکستانی عمران خان کے شانہ نشانہ ہیں، پی ٹی آئی فرانس

پیرس...... رضا چوہدری...... پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک اصغر برہان اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی کے یوم تاتیس کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اپنے تمام ساتھیوںکو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ اور سوچ کے مطابق بنا کر دم لیں گے۔ اس موقع پر چوہدری امتیاز کدھر،خواتین ونگ کی سربراہ آصفہ ہاشمی ، چوہدری گلزار لنگڑیال ،یاسر قدیر ،چوہدری مظہر گوندل ، راجہ محمد عجیب ملک اعظم برہان اور عارف مصطفی اور دیگر رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانی اپنے قائد عمران خان کے شانہ نشانہ ہیں ملک وقوم کےلئے پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد میں ماضی کی طرح پیش پیش ہوں گے اور نیا پاکستان بنا کر پی دم لیں گے۔

مزید خبریں :