25 اپریل ، 2015
کٹھمنڈو.......... نیپال میں زلزلے سے 400 سے زائد افرادہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ میں برف کا طوفان آگیا جس کے بعد متعددکوہ پیماپھنس گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 449 ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ہمالیہ ریجن میں سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے نے نیپال میں تباہی مچادی، کھٹمنڈومیں کئی عمارتیں گر گئیں،دھرہاراٹاورکےملبےسےایک درجن سےزائدلاشیں نکال لی گئیں،سینکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں، پاکستان،بنگلا دیش اور بھارت میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدید زلزلے نے نیپال کے درالحکومت کٹھمنڈو کی زمین ہلا کر رکھ دی،زلزلہ نیپال کے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح گیارہ بج کر چھپن منٹ پر آیا۔زلزلے کا مرکزکٹھمنڈو سے اسی کلومیٹردور پوکھارہ کے مقام پرانیس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،زلزلے کی شدت سے کئی عمارتیں گر گئیں،علاقے دھراہامیں9 منزلہ عمارت گرنے سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے،امدادی ٹیموں نےملبےسےایک درجن سےزائدلاشیں نکال لیں، زخمیوں کو کٹھمنڈو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا،زلزلے کی شدت سےاسکول،دفاتر اور گھروں میں موجود افراد خوف زدہ ہو کر سڑکوں پر آ گئے۔ کٹھمنڈوائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا،نیپال کے وزیر اطلاعات Minendra Rijal کا کہنا ہےزلزلے سے کتنا نقصان ہوا یہ بتاناقبل از وقت ہو گا۔ زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ دورہ بنگلہ دیش پرگئے پاکستانی کھلاڑی بھی گھبرا کر ہوٹل کے کمروں سے باہر آگئے، پاکستان میں بھی لاہور، پشاور اور شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔بھارتی حکام کے مطابق زلزلے سے 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق صبح گیارہ بج کر اکتالیس منٹ پر بھارت کے مشرقی اور شمالی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے اڑیسہ،آسام،جے پور، رانچی، اتر پردیش،مدھیا پردیش اور دلی کی زمین بھی لرز اٹھی، زلزلے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد بارہ بج کر بیس منٹ پرشمالی بھارت کے کئی شہروں میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔