پاکستان
27 اپریل ، 2015

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی ترسیل بحال کرنا شروع کردی

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی ترسیل بحال کرنا شروع کردی

پشاور .........پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 80 فیصد شہری اور60 فیصد دیہی علاقوں میں بجلی کی ترسیل بحال کردی۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو سید حسن فاضل کے مطابق طوفانی بارشوں سے ٹرانسفارمرز اور پول گرگئے ہیں اور کئی علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنیں ٹوٹ گئیں۔ حسن فاضل کے مطابق پیسکو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بحالی کے کام کے لئے ٹاسک فورس قائم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ، حیات آباد، شب قدر اور چارسدہ روڈ کے علاقوں میں امدادی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ طوفان بادوباران میں پورے صوبے میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں :