28 اپریل ، 2015
کٹھمنڈو......نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار سے بڑھ گئی ہے۔نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ نیپال میں زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 10 ہزار ہے، 5لاکھ بے گھر ہوئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ نیپال کے ٹریکنگ ایریا رسووا میں تودہ گرنے سے 250 افراد لاپتہ ہیں۔نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہزارتک پہنچنےکا خدشہ ہے۔ نیپالی وزیراعظم کا کہناہے کہ ساڑھے چار ہزار افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ نیپال میں خوفناک زلزلے نے ہر منظرتبدیل کر دیا، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ سڑکیں گڑہوں میں تبدیل ہو گئیں، جگہ جگہ قدرتی آفات کے آثار نظر آ رہے ہیں،اب تک 5ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 8 ہزار افراد زخمی ہیں۔ نیپال کے وزیر اعظم سوشیل کوئرالہ نے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔انہو ں نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور بیرونی ملکوں سے خیموں اور دواؤں کی امداد کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیپال میں زلزلے سے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔نیپال کے پریشان حال شہریوں نے مسلسل تیسرے دن بھی آفٹر شاکس کے خوف سے آسمان تلے رات گزاری۔