دنیا
28 اپریل ، 2015

سعودی عرب میں داعش سے وابستہ 93 ملزمان گرفتار

سعودی عرب میں داعش سے وابستہ 93 ملزمان گرفتار

ریاض.......سعودی عرب میں داعش سے وابستہ گروپوں کے 93 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی ،اعلیٰ شخصیات کوقتل کرنے ،فرقہ ورانہ فسادات اور ریاض میں واقع امریکی سفارتخانے کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ عرب ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ ملزمان نے شمالی صوبہ قصیم میں ٹریننگ کیمپ بنا رکھا تھا۔ دوسری جانب سعودی سیکورٹی فورسز نے غیر ملکی جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 25 ملکوں کے 811 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ملزمان کا تعلق پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، امریکا، فرانس اور کینیڈا سے ہے۔

مزید خبریں :