29 اپریل ، 2015
پیرس..... رضا چوہدری......پارٹی کے قائد سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بولنے والی ہرزبان کو کھینچ لیا جائے گا ،بھٹو کے جیالے دمام دم مست قلندر کرنا جانتے ہیں ہیں۔ ذولفقار مرزا کے خلاف مہم چلانے کی کال دی گئی تو یورپ بھر میں اس کا داخلہ بند کردیں گے ،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور دیگر عہدیداروں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نےآصف علی زرداری کی طرف سے لیاری سے پارٹی کو دوبارہ سیاسی میدان میں متحرک کرنے کے فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے اورسیز پاکستان اس سلسلہ میں اپنی قیادت کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ یورپ بھر سمیت اورسیز سطح پر پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے اورسیز کے انچارج سنیٹر رحمان ملک جلد آرہے ہیں۔ انہوں کہا جو بھی جعلی طور پارٹی عہدیدار ظاہر کرکے تقریبات منعقد کرے گا اور اس کی آڑمیں رقم بٹورے گا، آئندہ چند دنوں تک ان قانونی نوٹس بھجوادیئے جائیں گے ،انہوں کہا رحمن ملک کی فرانس آمد پر ان کا شاندارا ستقبال کیا جائے گا،جب بھی غیرجانبدار انتخابات ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی بھاری ااکثریت سے کامیاب ہوگی۔