08 مئی ، 2012
لندن …برطانیہ میں آجکل لندن 2012اولمپکس کاجنون عروج پرہے اور جشن منانے کے لیے منفرد تقریبات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔اسی مناسبت سے لندن کی ویسٹ سسکس اور ہمپشائر کاؤنٹی کے درمیان موجود قصبے ایمسورتھ میں 1ہزار200لکڑی کے ٹکڑے جوڑ کر بنائی گئی کشتی نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔اولمپکس کے موقع پر نیشنل آرٹ پراجیکٹ کا حصہFloating Collage of Memoriesنامی اس کشتی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لگائے گئے تمام ٹکڑوں ناصرف لکڑی کے ہیں بلکہ انکے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی موجود ہے ۔ایک سال کے عرصے میں تیار ہونے والی اس کشتی میں میری روز نا می تاریخی برطانوی جنگی کشتی اور معروف گٹارسٹJimi Hendrixکے گٹار کی لکڑی بھی جوڑی گئی جس نے اسکی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔20ناٹیکل میل کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتی اولمپکس کے موقع پر جنوبی انگلینڈ کے اردگرد چکر لگاتی نظر آئیگی۔