08 مئی ، 2012
ٹوکیو…گا ڑ یا ں بنا نے والی ایک جا پا نی کمپنی نے دو ٹائروں والی ایک ایسی منفرد روبوٹک سواری تیار کی ہے جس میں نصب سنسرز کے باعث سوار اسے چلاتے ہو ئے اپنی جسمانی حر کات سے کنٹرول کر تا ہے۔ سائز میں چھو ٹے اور وزن میں ہلکی ہو نے کے با وجو د یہ روبوٹک سواری ا پنا توازن خود برقرار رکھتی ہے۔ اس کی خصوصیات کے باعث اسے گھر میں بھی نقل وحرکت کیلئے استعما ل کیا جا سکتا ہے جسے اس کی مخصوص بناوٹ کے با عث تہہ کر کے اپنے ساتھ رکھاجا سکتا ہے۔