08 مئی ، 2012
نیویارک …شادیوں میں کئی رسمیں ہوتی ہیں جنہیں پورا کرتے کرتے کبھی کبھار گڑبڑ بھی ہوجاتی ہے ۔لیکن ایسی گڑبڑ جو ہنسی کے نہ رکنے والے طوفان کا سبب بن جائے شاید کسی نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔ایسا ہی کچھ اس شادی کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک دلہن نے آئل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اپنی سہیلیوں کی طرف گلدستہ اُچھالا ۔ سہیلیاں گلدستہ کیچ کرنے کے لیے سیدھی قطار میں تو کھڑی نظر آئیں لیکن گلدستہ اچھالنے میں ذرا سی چوک ہوئی اور گلدستہ دلہن کے اوپر ہی فضا میں رہ گیا۔اس موقع پر جہاں خود دلہن نے گلدستہ دوبارہ کیچ کرنے کے لیے اپنے قدم آگے بڑھائے وہیں سہیلی بھی آگے آگئی اور دلہن ٹکرا دھڑام سے زمین پر جاگری ،بس پھر کیا تھا پورے ہال میں ہنسی اور قہقہوں کا طوفان اُمڈ پڑا جس میں دلہن کی دوستیں بھی شامل نظر آئیں۔