09 مئی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…مو جودہ دور میں انسان جو سوچتاہے اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کا روپ بھی دے دیتا ہے۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں نا ممکن کو ممکن بناتے ہو ئے ایسا شفاف ترین گھربنا یا گیا ہے جس کی دیواریں مکمل طور پر شیشے سے بنائی گئی ہیں۔914 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس دو منزلہ گھر کے فریم کو لکڑی اور اسٹیل سے مضبوطی سے بناکر چاروں اطراف شیشہ لگا کر مکمل گھر کا روپ دے دیا گیا ہے۔رات کے اوقات میں ان شیشوں کی دیواروں پر پردے ڈال کر اندھیرا کر لیا جاتا ہے لیکن دن کے وقت یہ چھو ٹا سا شیشہ محل دیکھنے والوں کو انفرادیت کے باعث اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے۔