کھیل
14 مئی ، 2015

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ

لاہور........زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان منسوخ کردیا۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ٹیم کو 19 مئی کو لاہورپہنچنا تھا۔زمبابوے کو دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے تھے۔ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان سے متعلق اپنی حکومت سے رائے طلب کی جس کی روشنی میں پاکستان کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان اس حوالے سےکچھ زیادہ پر اعتماد نہیں تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس قسم کے سانحے کے بعد پریشانی فطری عمل ہے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمبابوے سےکہا کہ وہ جلد بتا دیں، اگر عین وقت پر دورہ منسوخ ہوا تو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ بالآخر زمبابوے نے دورۂ پاکستان منسوخ کردیا جس کی وجہ سے غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں دوبارہ آمد کا سلسلہ دوبارہ موقوف ہوگیا۔

مزید خبریں :