کھیل
09 مئی ، 2012

آئی پی ایل 5: رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 9 وکٹ سے ہرادیا

آئی پی ایل 5: رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 9 وکٹ سے ہرادیا

ممبئی … آئی پی ایل 5 کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 9 وکٹ سے ہرادیا، کرس گیل نے ناٹ آوٴٹ 82 رنز بنائے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں 142 رنز کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ہدف 18 اوورز میں 1 وکٹ پر پورا کرلیا، کرس گیل نے 59 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 36 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ تلکارتنے دلشان 19 رنز بنا کر اوجھا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس سے قبل ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 141 رنز بنائے۔ دنیش کارتک نے 44، سچن ٹنڈولکر نے 24، ریودو نے 22، کیرن پولارڈ نے 21 اور ہربھجن سنگھ نے 20 رنز بنائے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ونے کمار ، ہرشل پٹیل اور مرلی دھرن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :