پاکستان
19 مئی ، 2015

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد ........ایگزیکٹ کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل، چیئرمین سینیٹ نے تحقیقات کیلیے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔ کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ نیویارک ٹائمز کی خبر میں صداقت محسوس ہوتی ہے۔جعلی ڈگریوں کی گونج سینٹ میں بھی سنی گئی۔سینیٹ اجلاس میں ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا معاملہ چیئرمین سینیٹ نےتحقیقات کےلئےمعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپردکردیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے ، کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے اس موقع پر کہا کہ آج صبح اخبارات میں ایک شرم ناک خبر شائع ہوئی، بد قسمتی سے یہ خبر پاکستان سے منسوب ہے۔انہوں نے کہا کہ خبر ایسی ہے کہ کسی بھی ذی شعورپاکستانی کاسر ندامت سےجھک جانا چاہئے ، ہمیں اس بات کا نوٹس لیناچاہیےکہ پاکستانی جعلسازی میں کتنی مہارت رکھتےہیں۔اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ نیویارک ٹائمز کی خبر میں صداقت محسوس ہوتی ہے۔

مزید خبریں :