پاکستان
10 مئی ، 2012

کراچی:پرنسپل پر تشدد،25طلباء کے خلاف مقدمہ درج

کراچی:پرنسپل پر تشدد،25طلباء کے خلاف مقدمہ درج

کراچی… کراچی میں گزشتہ روز نیشنل کالج میں نقل سے منع کرنے پر پرنسپل پر تشدد کرنے پر پرنسپل وسیم عادل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ نیشنل کالج میں ہونے والا پرچہ یونیورسٹی روڈ پر واقع شیخ زید کالج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ پرنسپل کی مدعیت میں 25طلباء کے خلاف درج کیا گیا اور ایف آئی آر میں دس طلباء کو شناخت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران بعض طلبہ کی جانب سے نقل نہ کرانے پر اساتذہ پر تشدد کیا گیا ،عدم تحفظ پراساتذہ نے آج ہونیوالے پرچے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ رات وزیراعلی سندھ د دیگرحکام کی یقین دہانی کے بعد سپلا نے انٹر کے امتحانات کے بائی کاٹ کا اعلان واپس لے لیا تھا جس کے بعد آج کراچی میں انٹر کے امتحانات معمول کے مطابق ہو نگے تاہم نیشنل کالج میں ہونے والا پرچہ اب شیخ زید کالج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :