10 مئی ، 2012
راولپنڈی… پاکستان نے حتف3غزنوی میزائل کا میاب تجربہ کر لیا۔ میزائل 290کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور ہر طرح کے روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ اسٹریٹجک فورس کی سالانہ مشقوں کے دوران کیا گیا۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے میزائل تجربے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔