پاکستان
25 مئی ، 2015

صوابی کے علاقے زیدہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا

 صوابی کے علاقے زیدہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا

صوابی ......صوابی کے علاقے شاہ منصور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا ۔ حادثہ پیش آیا صبح سویرے صوابی کے علاقے منصور میں ، جہاں طیارہ زمین پر نیچے آیا اور اس میں آگ لگ گئی ۔ تاہم خوش قسمتی سےحادثہ میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ نے جیسے ہی طیارے میں آگ لگی تو پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی ۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے فضا میں ہچکولے کھائے اورطیارہ نیچے آنا شروع ہوا تو دونوں پائلٹوں نے پیرا شوٹ کے زریعے زمین پر چھلانگ لگا دی جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے جن طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :