پاکستان
27 مئی ، 2015

کراچی:موبائل پر فائرنگ، سب انسپکٹر سمیت3 اہلکارجاں بحق

کراچی:موبائل پر فائرنگ، سب انسپکٹر سمیت3  اہلکارجاں بحق

کراچی .......کراچی میں عزیزآباد کےعلاقے بھنگوریہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں رات کی ڈیوٹی پر مامورعزیز آباد تھانے کی پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے،جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاںبحق ہو نیوالے اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر سکندرکانسٹیبل،عابد اور اشرف کے نام سے ہو ئی ہے ، پولیس واقع کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :