27 مئی ، 2015
نیویارک .......امریکا میں یمنی شہری نے القاعدہ سے تعلق اور امریکی فوج پر حملوں کو اعتراف کرلیا۔ صادق العبادی کو ستمبر میں سزا سنائی جائے گی۔ یمنی شہری صادق العبادی کو نیویارک میں بروکلن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم اور اس کے ساتھی کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔ صادق العبادی کے عدالت میں دیے گئے بیان کے مطابق وہ 2003 سے 2007 تک عراق میں امریکی فوج کے خلاف لڑتا رہا جس کے بعد وہ 2008 میں تربیت کے لیے پاکستان گیا تھا۔ پاکستان میں تربیت کے بعد وہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں رہا اور وہاں امریکی فوج کے خلاف کئی حملے کیے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صادق العبادی کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔