دنیا
27 مئی ، 2015

امریکا :طوفان نے تباہی مچادی ،پارکنگ میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا

امریکا :طوفان نے تباہی مچادی ،پارکنگ میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا

اوہائیو.........امریکا کے جنوبی حصے میں طوفان نے شدید تباہی مچائی ہوئی ہے۔ بارشیں اور سیلاب لوگوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ ریاست اوہائیو کے علاقے بیور کریک میں طوفان نے ہر شے تہس نہس کردیا۔ طوفان کے بعد تباہی کے آثار علاقے میں ہر جگہ نظر آرہے ہیں۔ تیز ہواؤں نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور ٹرک ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ طوفانی ہواؤں سے درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے۔ پارکنگ میں موجود 2افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ۔

مزید خبریں :