11 مئی ، 2012
پشاور… پشاور کے علاقے جی ٹی روڈ پرچغل پورہ کے قریب دھماکا ہواہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا چغل پورہ میں موجود ایک مین ہول کے پاس نصب بارودی مواد سے کیا گیا اور اس کا نشانہ ڈی ایس پی فقیرآباد بنارس خان تھے جو اس حملے میں محفوظ رہے۔ دھماکے کی وجہ سے وہاں موجود بعض گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جہاں تفتیش جاری ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد ڈیڑھ کلو وزنی تھا۔