دلچسپ و عجیب
02 جون ، 2015

چین میں ’’ڈاگ ایٹنگ فیسٹیول‘‘پر دنیا بھر کے لوگ برس پڑے

چین میں ’’ڈاگ ایٹنگ فیسٹیول‘‘پر دنیا بھر کے لوگ برس پڑے

بیجنگ.......چین میں’’ڈاگ ایٹنگ فیسٹیول‘‘پردنیا بھر کے لوگ برس پڑے۔ 2015ءکا ایونٹ رکوانے کےلیے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس کے انبار لگ گئے۔ اگرچہ چین میں ڈاگ ایٹنگ غیر قانونی نہیں، لیکن اب وہاں کے عوام کی رائے بھی تقسیم ہوگئی ہے۔ جانوروں سے محبت کرنے والے اس فیسٹیول کے سخت خلاف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2015ءکا فیسٹیول رکوانے کے لیے سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے۔ اس مہم میں لندن، آسٹریلیا اور امریکا کے شہری بھی پیش پیش ہیں۔ خاص طور پر امریکا میں جانوروں کے تحفظ کے ایک ویلفیئر گروپ ’’ڈیو ڈیو‘‘ نے ایونٹ کینسل کرانے کے لیے آن لائن پٹیشن دائر کردی ہے، جس پر اب تک دو لاکھ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :