پاکستان
11 مئی ، 2012

آج سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

آج سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد… وزارت پانی و بجلی نے آج سے ملک میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق تیل کی فراہمی کیلئے پی ایس او کو 7 ارب روپے جاری کردیے ۔ وزارت پانی وبجلی نے سرکاری تھرمل بجلی گھروں کو پیداوار فوری بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دوروز میں بجلی کی مزید ایک ہزار میگاواٹ پیداوار شروع ہوجائیگی، بجلی کی یومیہ کمی 4 ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے۔

مزید خبریں :