11 مئی ، 2012
کراچی …پاک فضائیہ کا میراج فائیو طیارہ حب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج 5 طیارہ مسرور ایئر بیس سے پرواز کرنے کے کچھدیر بعد حب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فضایہ نے طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔