پاکستان
11 جون ، 2015

پشاور میں دھماکا،ایف آر پی ڈپٹی کمانڈنٹ زخمی، راہ گیر جاں بحق

پشاور میں دھماکا،ایف آر پی ڈپٹی کمانڈنٹ زخمی، راہ گیر جاں بحق

پشاور.....پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکے سے ایف آر پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ اور2 اہلکارزخمی جبکہ ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق حیات آباد کے فیز 5میںفرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے، دھماکے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکے کی زد میں آکر ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :