کھیل
12 جون ، 2015

کنگسٹن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 3وکٹ پر 258رنزبنا لیے

کنگسٹن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 3وکٹ پر 258رنزبنا لیے

کنگسٹن.......ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سبینا پارک، گنگسٹن میں آج شروع ہوچکا ہے۔ میچ میں ٹاس جیت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر کینگروز ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3وکٹ پر 258رنز اسکور کرلیے ہیں، کینگروز کی جانب سے اسٹیون اسمتھ نے شاندار اور ناقابل شکست 135رنز اسکور کیے، تاہم کالی اندھی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بالر جیروم ٹیلر نے 3وکٹ حاصل کیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :