14 جون ، 2015
بھکر .......بھکر میں داجل روڈ ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثے میں 12مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ بھکر کے قریب ملتان سے ڈیرہ جانے والی مسافر بس داجل روڈ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کی وجہ سے 12مسافر زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا ۔۔4زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال بھکر منتقل کردیا گیا ۔زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع سے ہے ۔پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی ہے۔