دنیا
14 جون ، 2015

امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

نیویارک........سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں نیویارک میں ریلی نکالی ۔۔ نیویارک میں ہلیری کلنٹن کی پہلی بڑی ریلی میں ان کے حامیوں نے جوش وخروش سے شرکت کی ۔ دوسری جنگ عظیم کی یادگارکے قریب بنائے گئے اسٹیج پر ہلیری کلنٹن کے ہمراہ ان کے شوہرسابق امریکی صدربل کلنٹن، بیٹی چیلسی اورداماد مارک کا تالیوں کی گونج میں شانداراستقبال کیا گیا۔ہلیری کلنٹن نے شرکا سے خطاب میں متوسط طبقے کی خوشحالی کے لیے کوششیں کرنے ،چھوٹے کاروبارکرنے والوں کوٹیکسوں میں ریلیف دینےاورکالج کے قرضوں کا بوجھ ختم کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید خبریں :