پاکستان
14 جون ، 2015

جیکب آباد:قتل کا ملزم حیات بروہی دل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق

جیکب آباد:قتل کا ملزم  حیات بروہی دل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق

جیکب آباد........جیکب آبادمیں ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محمد حیات بروہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔70سالہ محمد حیات کا تعلق شیدی محلہ سے تھا ۔ ملزم نے دو ہزار چودہ میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی تھی ۔ ملزم کے مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل میں جاری تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :